واعظ 3:1-12 اردو جیو ورژن (UGV)

1. ہر چیز کی اپنی گھڑی ہوتی، آسمان تلے ہر معاملے کا اپنا وقت ہوتا ہے،

2. جنم لینے اور مرنے کا،پودا لگانے اور اُکھاڑنے کا،

3. مار دینے اور شفا دینے کا،ڈھا دینے اور تعمیر کرنے کا،

4. رونے اور ہنسنے کا،آہیں بھرنے اور رقص کرنے کا،

5. پتھر پھینکنے اور پتھر جمع کرنے کا،گلے ملنے اور اِس سے باز رہنے کا،

6. تلاش کرنے اور کھو دینے کا،محفوظ رکھنے اور پھینکنے کا،

7. پھاڑنے اور سی کر جوڑنے کا،خاموش رہنے اور بولنے کا،

8. پیار کرنے اور نفرت کرنے کا،جنگ لڑنے اور سلامتی سے زندگی گزارنے کا،

9. چنانچہ کیا فائدہ ہے کہ کام کرنے والا محنت مشقت کرے؟

10. مَیں نے وہ تکلیف دہ کام کاج دیکھا جو اللہ نے انسان کے سپرد کیا تاکہ وہ اُس میں اُلجھا رہے۔

11. اُس نے ہر چیز کو یوں بنایا ہے کہ وہ اپنے وقت کے لئے خوب صورت اور مناسب ہو۔ اُس نے انسان کے دل میں جاودانی بھی ڈالی ہے، گو وہ شروع سے لے کر آخر تک اُس کام کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا جو اللہ نے کیا ہے۔

12. مَیں نے جان لیا کہ انسان کے لئے اِس سے بہتر کچھ نہیں ہے کہ وہ خوش رہے اور جیتے جی زندگی کا مزہ لے۔

واعظ 3