نحمیا 7:55-73 اردو جیو ورژن (UGV)

55. برقوس، سیسرا، تامح،

56. نضیاح اور خطیفا۔

57. سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔سوطی، سوفرت، فرودا،

58. یعلہ، درقون، جِدّیل،

59. سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امون۔

60. رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔

65. یہوداہ کے گورنر نے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔

66. کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے،

67. نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 245 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔

68. اسرائیلیوں کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر،

69. 435 اونٹ اور 6,720 گدھے تھے۔

70. کچھ خاندانی سرپرستوں نے رب کے گھر کی تعمیرِ نو کے لئے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے۔ گورنر نے سونے کے 1,000 سِکے، 50 کٹورے اور اماموں کے 530 لباس دیئے۔

71. کچھ خاندانی سرپرستوں نے خزانے میں سونے کے 20,000 سِکے اور چاندی کے 1,200 کلو گرام ڈال دیئے۔

72. باقی لوگوں نے سونے کے 20,000 سِکے، چاندی کے 1,100 کلو گرام اور اماموں کے 67 لباس عطا کئے۔

73. امام، لاوی، رب کے گھر کے دربان اور خدمت گار، گلوکار اور عوام کے کچھ لوگ اپنی اپنی آبائی آبادیوں میں دوبارہ جا بسے۔ یوں تمام اسرائیلی دوبارہ اپنے اپنے شہروں میں رہنے لگے۔“ساتویں مہینے یعنی اکتوبر میں جب اسرائیلی اپنے اپنے شہروں میں دوبارہ آباد ہو گئے تھے

نحمیا 7