8. لاوی:یشوع، بِنّوئی، قدمی ایل، سربیاہ، یہوداہ اور متنیاہ۔ متنیاہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رب کے گھر میں حمد و ثنا کے گیت گانے میں راہنمائی کرتا تھا۔
9. بقبوقیاہ اور عُنّی اپنے بھائیوں کے ساتھ عبادت کے دوران اُن کے مقابل کھڑے ہوتے تھے۔
10. امامِ اعظم یشوع کی اولاد:یشوع یویقیم کا باپ تھا، یویقیم اِلیاسب کا، اِلیاسب یویدع کا،
11. یویدع یونتن کا، یونتن یدّوع کا۔
12. جب یویقیم امامِ اعظم تھا تو ذیل کے امام اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔سرایاہ کے خاندان کا مرایاہ،یرمیاہ کے خاندان کا حننیاہ،
13. عزرا کے خاندان کا مسُلّام،امریاہ کے خاندان کا یوحنان،
14. ملّوک کے خاندان کا یونتن،سبنیاہ کے خاندان کا یوسف،
15. حارِم کے خاندان کا عدنا،مِرایوت کے خاندان کا خِلقی،
16. عِدّو کے خاندان کا زکریاہ،جِنّتون کے خاندان کا مسُلّام،
17. ابیاہ کے خاندان کا زِکری،من یمین کے خاندان کا ایک آدمی،معدیاہ کے خاندان کا فِلطی،
18. بِلجہ کے خاندان کا سموع،سمعیاہ کے خاندان کا یہونتن،
19. یویاریب کے خاندان کا متّنی،یدعیاہ کے خاندان کا عُزّی،
20. سلّی کے خاندان کا قلّی،عموق کے خاندان کا عِبر،
21. خِلقیاہ کے خاندان کا حسبیاہ،یدعیاہ کے خاندان کا نتنی ایل۔
22. جب اِلیاسب، یویدع، یوحنان اور یدّوع امامِ اعظم تھے تو لاوی کے سرپرستوں کی فہرست تیار کی گئی اور اِسی طرح فارس کے بادشاہ دارا کے زمانے میں اماموں کے خاندانی سرپرستوں کی فہرست۔