4. لیکن یہوداہ اور بن یمین کے چند ایک لوگ یروشلم میں جا بسے۔)یہوداہ کا قبیلہ:فارص کے خاندان کا عتایاہ بن عُزیّاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل،
5. سِلونی کے خاندان کا معسیاہ بن باروک بن کُل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ۔
6. فارص کے خاندان کے 468 اثر و رسوخ رکھنے والے آدمی اپنے خاندانوں سمیت یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔
7. بن یمین کا قبیلہ:سَلّو بن مسُلّام بن یوعید بن فِدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ۔
8. سَلّو کے ساتھ جبّی اور سلّی تھے۔ کُل 928 آدمی تھے۔