متی 28:1-4 اردو جیو ورژن (UGV)

1. اتوار کو صبح سویرے ہی مریم مگدلینی اور دوسری مریم قبر کو دیکھنے کے لئے نکلیں۔ سورج طلوع ہو رہا تھا۔

2. اچانک ایک شدید زلزلہ آیا، کیونکہ رب کا ایک فرشتہ آسمان سے اُتر آیا اور قبر کے پاس جا کر اُس پر پڑے پتھر کو ایک طرف لُڑھکا دیا۔ پھر وہ اُس پر بیٹھ گیا۔

3. اُس کی شکل و صورت بجلی کی طرح چمک رہی تھی اور اُس کا لباس برف کی مانند سفید تھا۔

4. پہرے دار اِتنے ڈر گئے کہ وہ لرزتے لرزتے مُردہ سے ہو گئے۔

متی 28