2. ابراہیم اسحاق کا باپ تھا، اسحاق یعقوب کا باپ اور یعقوب یہوداہ اور اُس کے بھائیوں کا باپ۔
3. یہوداہ کے دو بیٹے فارص اور زارح تھے (اُن کی ماں تمر تھی)۔ فارص حصرون کا باپ اور حصرون رام کا باپ تھا۔
4. رام عمی نداب کا باپ، عمی نداب نحسون کا باپ اور نحسون سلمون کا باپ تھا۔
5. سلمون بوعز کا باپ تھا (بوعز کی ماں راحب تھی)۔ بوعز عوبید کا باپ تھا (عوبید کی ماں روت تھی)۔ عوبید یسّی کا باپ اور
6. یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔