26. اور اُس نے اُس پر یہ بات ظاہر کی تھی کہ وہ جیتے جی رب کے مسیح کو دیکھے گا۔
27. اُس دن روح القدس نے اُسے تحریک دی کہ وہ بیت المُقدّس میں جائے۔ چنانچہ جب مریم اور یوسف بچے کو رب کی شریعت کے مطابق پیش کرنے کے لئے بیت المُقدّس میں آئے
28. تو شمعون موجود تھا۔ اُس نے بچے کو اپنے بازوؤں میں لے کر اللہ کی حمد و ثنا کرتے ہوئے کہا،
29. ”اے آقا، اب تُو اپنے بندے کو اجازت دیتا ہےکہ وہ سلامتی سے رِحلت کر جائے، جس طرح تُو نے فرمایا ہے۔
30. کیونکہ مَیں نے اپنی آنکھوں سے تیری اُس نجات کا مشاہدہ کر لیا ہے
31. جو تُو نے تمام قوموں کی موجودگی میں تیار کی ہے۔