لوقا 19:34-41 اردو جیو ورژن (UGV)

34. اُنہوں نے جواب دیا، ”خداوند کو اِس کی ضرورت ہے۔“

35. وہ اُسے عیسیٰ کے پاس لے آئے، اور اپنے کپڑے گدھے پر رکھ کر اُس کو اُس پر سوار کیا۔

36. جب وہ چل پڑا تو لوگوں نے اُس کے آگے آگے راستے میں اپنے کپڑے بچھا دیئے۔

37. چلتے چلتے وہ اُس جگہ کے قریب پہنچا جہاں راستہ زیتون کے پہاڑ پر سے اُترنے لگتا ہے۔ اِس پر شاگردوں کا پورا ہجوم خوشی کے مارے اونچی آواز سے اُن معجزوں کے لئے اللہ کی تمجید کرنے لگا جو اُنہوں نے دیکھے تھے،

38. ”مبارک ہے وہ بادشاہجو رب کے نام سے آتا ہے۔آسمان پر سلامتی ہو اور بلندیوں پر عزت و جلال۔“

39. کچھ فریسی بھیڑ میں تھے۔ اُنہوں نے عیسیٰ سے کہا، ”اُستاد، اپنے شاگردوں کو سمجھائیں۔“

40. اُس نے جواب دیا، ”مَیں تمہیں بتاتا ہوں، اگر یہ چپ ہو جائیں تو پتھر پکار اُٹھیں گے۔“

41. جب وہ یروشلم کے قریب پہنچا تو شہر کو دیکھ کر رو پڑا

لوقا 19