لوقا 1:76-80 اردو جیو ورژن (UGV)

76. اور تُو، میرے بچے، اللہ تعالیٰ کا نبی کہلائے گا۔کیونکہ تُو خداوند کے آگے آگےاُس کے راستے تیار کرے گا۔

77. تُو اُس کی قوم کو نجات کا راستہ دکھائے گا،کہ وہ کس طرح اپنے گناہوں کی معافی پائے گی۔

78. ہمارے اللہ کی بڑی رحمت کی وجہ سےہم پر الٰہی نور چمکے گا۔

79. اُس کی روشنی اُن پر پھیل جائے گی جو اندھیرےاور موت کے سائے میں بیٹھے ہیں،ہاں وہ ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر پہنچائے گی۔“

80. یحییٰ پروان چڑھا اور اُس کی روح نے تقویت پائی۔ اُس نے اُس وقت تک ریگستان میں زندگی گزاری جب تک اُسے اسرائیل کی خدمت کرنے کے لئے بُلایا نہ گیا۔

لوقا 1