72. کیونکہ اُس نے فرمایا تھا کہ وہ ہمارے باپ دادا پر رحم کرے گا
73. اور اپنے مُقدّس عہد کو یاد رکھے گا،اُس وعدے کو جو اُس نے قَسم کھا کرابراہیم کے ساتھ کیا تھا۔
74. اب اُس کا یہ وعدہ پورا ہو جائے گا:ہم اپنے دشمنوں سے مخلصی پا کرخوف کے بغیر اللہ کی خدمت کر سکیں گے،
75. جیتے جی اُس کے حضور مُقدّس اور راست زندگی گزار سکیں گے۔
76. اور تُو، میرے بچے، اللہ تعالیٰ کا نبی کہلائے گا۔کیونکہ تُو خداوند کے آگے آگےاُس کے راستے تیار کرے گا۔
77. تُو اُس کی قوم کو نجات کا راستہ دکھائے گا،کہ وہ کس طرح اپنے گناہوں کی معافی پائے گی۔