لوقا 1:64-71 اردو جیو ورژن (UGV)

64. اُسی لمحے زکریاہ دوبارہ بولنے کے قابل ہو گیا، اور وہ اللہ کی تمجید کرنے لگا۔

65. تمام ہم سایوں پر خوف چھا گیا اور اِس بات کا چرچا یہودیہ کے پورے علاقے میں پھیل گیا۔

66. جس نے بھی سنا اُس نے سنجیدگی سے اِس پر غور کیا اور سوچا، ”اِس بچے کا کیا بنے گا؟“ کیونکہ رب کی قدرت اُس کے ساتھ تھی۔

67. اُس کا باپ زکریاہ روح القدس سے معمور ہو گیا اور نبوّت کر کے کہا،

68. ”رب اسرائیل کے اللہ کی تمجید ہو!کیونکہ وہ اپنی قوم کی مدد کے لئے آیا ہے،اُس نے فدیہ دے کر اُسے چھڑایا ہے۔

69. اُس نے اپنے خادم داؤد کے گھرانے میںہمارے لئے ایک عظیم نجات دہندہ کھڑا کیا ہے۔

70. ایسا ہی ہوا جس طرح اُس نے قدیم زمانوں میںاپنے مُقدّس نبیوں کی معرفت فرمایا تھا،

71. کہ وہ ہمیں ہمارے دشمنوں سے نجات دلائے گا،اُن سب کے ہاتھ سےجو ہم سے نفرت رکھتے ہیں۔

لوقا 1