48. کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی،
49. کیونکہ قادرِ مطلق نے میرے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔اُس کا نام قدوس ہے۔
50. جو اُس کا خوف مانتے ہیںاُن پر وہ پشت در پشت اپنی رحمت ظاہر کرے گا۔
51. اُس کی قدرت نے عظیم کام کر دکھائے ہیں،اور دل سے مغرور لوگ تتر بتر ہو گئے ہیں۔
52. اُس نے حکمرانوں کو اُن کے تخت سے ہٹا کرپست حال لوگوں کو سرفراز کر دیا ہے۔