لوقا 1:39-49 اردو جیو ورژن (UGV)

39. اُن دنوں میں مریم یہودیہ کے پہاڑی علاقے کے ایک شہر کے لئے روانہ ہوئی۔ اُس نے جلدی جلدی سفر کیا۔

40. وہاں پہنچ کر وہ زکریاہ کے گھر میں داخل ہوئی اور الیشبع کو سلام کیا۔

41. مریم کا یہ سلام سن کر الیشبع کا بچہ اُس کے پیٹ میں اُچھل پڑا اور الیشبع خود روح القدس سے بھر گئی۔

42. اُس نے بلند آواز سے کہا، ”تُو تمام عورتوں میں مبارک ہے اور مبارک ہے تیرا بچہ!

43. مَیں کون ہوں کہ میرے خداوند کی ماں میرے پاس آئی!

44. جوں ہی مَیں نے تیرا سلام سنا بچہ میرے پیٹ میں خوشی سے اُچھل پڑا۔

45. تُو کتنی مبارک ہے، کیونکہ تُو ایمان لائی کہ جو کچھ رب نے فرمایا ہے وہ تکمیل تک پہنچے گا۔“

46. اِس پر مریم نے کہا،”میری جان رب کی تعظیم کرتی ہے

47. اور میری روح اپنے نجات دہندہ اللہ سے نہایت خوش ہے۔

48. کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی،

49. کیونکہ قادرِ مطلق نے میرے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔اُس کا نام قدوس ہے۔

لوقا 1