فلپیوں 2:1-9 اردو جیو ورژن (UGV)

1. کیا آپ کے درمیان مسیح میں حوصلہ افزائی، محبت کی تسلی، روح القدس کی رفاقت، نرم دلی اور رحمت پائی جاتی ہے؟

2. اگر ایسا ہے تو میری خوشی اِس میں پوری کریں کہ آپ ایک جیسی سوچ رکھیں اور ایک جیسی محبت رکھیں، ایک جان اور ایک ذہن ہو جائیں۔

3. خود غرض نہ ہوں، نہ باطل عزت کے پیچھے پڑیں بلکہ فروتنی سے دوسروں کو اپنے سے بہتر سمجھیں۔

4. ہر ایک نہ صرف اپنا فائدہ سوچے بلکہ دوسروں کا بھی۔

5. وہی سوچ رکھیں جو مسیح عیسیٰ کی بھی تھی۔

6. وہ جو اللہ کی صورت پر تھانہیں سمجھتا تھا کہ میرا اللہ کے برابر ہوناکوئی ایسی چیز ہےجس کے ساتھ زبردستی چمٹے رہنے کی ضرورت ہے۔

7. نہیں، اُس نے اپنے آپ کو اِس سے محروم کر کےغلام کی صورت اپنائیاور انسانوں کی مانند بن گیا۔شکل و صورت میں وہ انسان پایا گیا۔

8. اُس نے اپنے آپ کو پست کر دیااور موت تک تابع رہا،بلکہ صلیبی موت تک۔

9. اِس لئے اللہ نے اُسے سب سے اعلیٰ مقام پر سرفراز کر دیااور اُسے وہ نام بخشا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،

فلپیوں 2