4. پخت موآب کے خاندان کا اِلیہوعینی بن زرخیاہ 200 مردوں کے ساتھ،
5. زتّو کے خاندان کا سکنیاہ بن یحزی ایل 300 مردوں کے ساتھ،
6. عدین کے خاندان کا عبد بن یونتن 50 مردوں کے ساتھ،
7. عیلام کے خاندان کا یسعیاہ بن عتلیاہ 70 مردوں کے ساتھ،
8. سفطیاہ کے خاندان کا زبدیاہ بن میکائیل 80 مردوں کے ساتھ،
9. یوآب کے خاندان کا عبدیاہ بن یحی ایل 218 مردوں کے ساتھ،
10. بانی کے خاندان کا سلومیت بن یوسفیاہ 160 مردوں کے ساتھ،
11. ببی کے خاندان کا زکریاہ بن ببی 28 مردوں کے ساتھ،
12. عزجاد کے خاندان کا یوحنان بن ہقّاطان 110 مردوں کے ساتھ،
13. ادونِقام کے خاندان کے آخری لوگ اِلی فلط، یعی ایل اور سمعیاہ 60 مردوں کے ساتھ،
14. بِگوَئی کا خاندان کا عوتی اور زبود 70 مردوں کے ساتھ۔
15. مَیں یعنی عزرا نے مذکورہ لوگوں کو اُس نہر کے پاس جمع کیا جو اہاوا کی طرف بہتی ہے۔ وہاں ہم خیمے لگا کر تین دن ٹھہرے رہے۔ اِس دوران مجھے پتا چلا کہ گو عام لوگ اور امام آ گئے ہیں لیکن ایک بھی لاوی حاضر نہیں ہے۔