1. درجِ ذیل اُن خاندانی سرپرستوں کی فہرست ہے جو ارتخشستا بادشاہ کی حکومت کے دوران میرے ساتھ بابل سے یروشلم کے لئے روانہ ہوئے۔ ہر خاندان کے مردوں کی تعداد بھی درج ہے:
4. پخت موآب کے خاندان کا اِلیہوعینی بن زرخیاہ 200 مردوں کے ساتھ،
5. زتّو کے خاندان کا سکنیاہ بن یحزی ایل 300 مردوں کے ساتھ،
6. عدین کے خاندان کا عبد بن یونتن 50 مردوں کے ساتھ،
7. عیلام کے خاندان کا یسعیاہ بن عتلیاہ 70 مردوں کے ساتھ،
8. سفطیاہ کے خاندان کا زبدیاہ بن میکائیل 80 مردوں کے ساتھ،
9. یوآب کے خاندان کا عبدیاہ بن یحی ایل 218 مردوں کے ساتھ،
10. بانی کے خاندان کا سلومیت بن یوسفیاہ 160 مردوں کے ساتھ،
11. ببی کے خاندان کا زکریاہ بن ببی 28 مردوں کے ساتھ،