43. رب کے گھر کے خدمت گاروں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔ضیحا، حسوفا، طبّعوت،
44. قروس، سیعہا، فدون،
45. لِبانہ، حجابہ، عقّوب،
46. حجاب، شلمی، حنان،
47. جِدّیل، جحر، ریایاہ،
48. رضین، نقودا، جزّام،
49. عُزّا، فاسح، بسی،
50. اسنہ، معونیم، نفوسیم،
51. بقبوق، حقوفا، حرحور،
52. بضلوت، محیدا، حرشا،
53. برقوس، سیسرا، تامح،
54. نضیاح اور خطیفا۔
55. سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔سوطی، سوفرت، فرودا،
56. یعلہ، درقون، جِدّیل،
57. سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امی۔
58. رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔
63. یہوداہ کے گورنرنے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔
64. کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے،
65. نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 200 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔