عزرا 1:7-11 اردو جیو ورژن (UGV)

7. خورس بادشاہ نے وہ چیزیں واپس کر دیں جو نبوکدنضر نے یروشلم میں رب کے گھر سے لُوٹ کر اپنے دیوتا کے مندر میں رکھ دی تھیں۔

8. اُنہیں نکال کر فارس کے بادشاہ نے مِتردات خزانچی کے حوالے کر دیا جس نے سب کچھ گن کر یہوداہ کے بزرگ شیس بضر کو دے دیا۔

9. جو فہرست اُس نے لکھی اُس میں ذیل کی چیزیں تھیں:سونے کے 30 باسن،چاندی کے 1,000 باسن،29 چھریاں،

10. سونے کے 30 پیالے،چاندی کے 410 پیالے،باقی چیزیں 1,000 عدد۔

11. سونے اور چاندی کی کُل 5,400 چیزیں تھیں۔ شیس بضر یہ سب کچھ اپنے ساتھ لے گیا جب وہ جلاوطنوں کے ساتھ بابل سے یروشلم کے لئے روانہ ہوا۔

عزرا 1