زبور 99:1-3 اردو جیو ورژن (UGV)

1. رب بادشاہ ہے، اقوام لرز اُٹھیں! وہ کروبی فرشتوں کے درمیان تخت نشین ہے، دنیا ڈگمگائے!

2. کوہِ صیون پر رب عظیم ہے، تمام اقوام پر سربلند ہے۔

3. وہ تیرے عظیم اور پُرجلال نام کی ستائش کریں، کیونکہ وہ قدوس ہے۔

زبور 99