1. زبور۔ سبت کے لئے گیت۔رب کا شکر کرنا بھلا ہے۔ اے اللہ تعالیٰ، تیرے نام کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔
2. صبح کو تیری شفقت اور رات کو تیری وفا کا اعلان کرنا بھلا ہے،
3. خاص کر جب ساتھ ساتھ دس تاروں والا ساز، ستار اور سرود بجتے ہیں۔
4. کیونکہ اے رب، تُو نے مجھے اپنے کاموں سے خوش کیا ہے، اور تیرے ہاتھوں کے کام دیکھ کر مَیں خوشی کے نعرے لگاتا ہوں۔
5. اے رب، تیرے کام کتنے عظیم، تیرے خیالات کتنے گہرے ہیں۔
6. نادان یہ نہیں جانتا، احمق کو اِس کی سمجھ نہیں آتی۔