زبور 67:2-7 اردو جیو ورژن (UGV)

2. تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔

3. اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔

4. اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ)

5. اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔

6. زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے!

7. اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔

زبور 67