1. قورح کی اولاد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔اے تمام قومو، سنو! دنیا کے تمام باشندو، دھیان دو!
2. چھوٹے اور بڑے، امیر اور غریب سب توجہ دیں۔
3. میرا منہ حکمت بیان کرے گا اور میرے دل کا غور و خوض سمجھ عطا کرے گا۔
4. مَیں اپنا کان ایک کہاوت کی طرف جھکاؤں گا، سرود بجا کر اپنی پہیلی کا حل بتاؤں گا۔