3. رب کی آواز سمندر کے اوپر گونجتی ہے۔ جلال کا خدا گرجتا ہے، رب گہرے پانی کے اوپر گرجتا ہے۔
4. رب کی آواز زوردار ہے، رب کی آواز پُرجلال ہے۔
5. رب کی آواز دیودار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے، رب لبنان کے دیودار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔
6. وہ لبنان کو بچھڑے اور کوہِ سِریون کو جنگلی بَیل کے بچے کی طرح کودنے پھاندنے دیتا ہے۔
7. رب کی آواز آگ کے شعلے بھڑکا دیتی ہے۔
8. رب کی آواز ریگستان کو ہلا دیتی ہے، رب دشتِ قادس کو کانپنے دیتا ہے۔