4. اے بلند ترین آسمانو اور آسمان کے اوپر کے پانی، اُس کی حمد کرو!
5. وہ رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ اُس نے فرمایا تو وہ وجود میں آئے۔
6. اُس نے ناقابلِ منسوخ فرمان جاری کر کے اُنہیں ہمیشہ کے لئے قائم کیا ہے۔
7. اے سمندر کے اژدہاؤ اور تمام گہرائیو، زمین سے رب کی تمجید کرو!
8. اے آگ، اولو، برف، دُھند اور اُس کے حکم پر چلنے والی آندھیو، اُس کی حمد کرو!