زبور 145:8-12 اردو جیو ورژن (UGV)

8. رب مہربان اور رحیم ہے۔ وہ تحمل اور شفقت سے بھرپور ہے۔

9. رب سب کے ساتھ بھلائی کرتا ہے، وہ اپنی تمام مخلوقات پر رحم کرتا ہے۔

10. اے رب، تیری تمام مخلوقات تیرا شکر کریں۔ تیرے ایمان دار تیری تمجید کریں۔

11. وہ تیری بادشاہی کے جلال پر فخر کریں اور تیری قدرت بیان کریں

12. تاکہ آدم زاد تیرے قوی کاموں اور تیری بادشاہی کی جلالی شان و شوکت سے آگاہ ہو جائیں۔

زبور 145