زبور 128:1-4 اردو جیو ورژن (UGV)

1. زیارت کا گیت۔مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔

2. یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔

3. گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں کی مانند ہوں گے۔

4. جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔

زبور 128