زبور 124:1-6 اردو جیو ورژن (UGV)

1. اسرائیل کہے، ”اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا،

2. اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے

3. اور آگ بگولا ہو کر اپنا پورا غصہ ہم پر اُتارا، تو وہ ہمیں زندہ ہڑپ کر لیتے۔

4. پھر سیلاب ہم پر ٹوٹ پڑتا، ندی کا تیز دھارا ہم پر غالب آ جاتا

5. اور متلاطم پانی ہم پر سے گزر جاتا۔“

6. رب کی حمد ہو جس نے ہمیں اُن کے دانتوں کے حوالے نہ کیا، ورنہ وہ ہمیں پھاڑ کھاتے۔

زبور 124