3. وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔
4. یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔
5. رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔
6. نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔
7. رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔
8. رب اب سے ابد تک تیرے آنے جانے کی پہرا داری کرے گا۔