زبور 119:139-142 اردو جیو ورژن (UGV)

139. میری جان غیرت کے باعث تباہ ہو گئی ہے، کیونکہ میرے دشمن تیرے فرمان بھول گئے ہیں۔

140. تیرا کلام آزما کر پاک صاف ثابت ہوا ہے، تیرا خادم اُسے پیار کرتا ہے۔

141. مجھے ذلیل اور حقیر جانا جاتا ہے، لیکن مَیں تیرے آئین نہیں بھولتا۔

142. تیری راستی ابدی ہے، اور تیری شریعت سچائی ہے۔

زبور 119