زبور 118:7-14 اردو جیو ورژن (UGV)

7. رب میرے حق میں ہے اور میرا سہارا ہے، اِس لئے مَیں اُن کی شکست دیکھ کر خوش ہوں گا جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔

8. رب میں پناہ لینا انسان پر اعتماد کرنے سے کہیں بہتر ہے۔

9. رب میں پناہ لینا شرفا پر اعتماد کرنے سے کہیں بہتر ہے۔

10. تمام اقوام نے مجھے گھیر لیا، لیکن مَیں نے اللہ کا نام لے کر اُنہیں بھگا دیا۔

11. اُنہوں نے مجھے گھیر لیا، ہاں چاروں طرف سے گھیر لیا، لیکن مَیں نے اللہ کا نام لے کر اُنہیں بھگا دیا۔

12. وہ شہد کی مکھیوں کی طرح چاروں طرف سے مجھ پر حملہ آور ہوئے، لیکن کانٹےدار جھاڑیوں کی آگ کی طرح جلد ہی بجھ گئے۔ مَیں نے رب کا نام لے کر اُنہیں بھگا دیا۔

13. دشمن نے مجھے دھکا دے کر گرانے کی کوشش کی، لیکن رب نے میری مدد کی۔

14. رب میری قوت اور میرا گیت ہے، وہ میری نجات بن گیا ہے۔

زبور 118