1. رب کا شکر کرو، کیونکہ وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
2. اسرائیل کہے، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
3. ہارون کا گھرانا کہے، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
4. رب کا خوف ماننے والے کہیں، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
5. مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا تو رب نے میری سن کر میرے پاؤں کو کھلے میدان میں قائم کر دیا ہے۔
6. رب میرے حق میں ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈروں گا۔ انسان میرا کیا بگاڑ سکتا ہے؟
7. رب میرے حق میں ہے اور میرا سہارا ہے، اِس لئے مَیں اُن کی شکست دیکھ کر خوش ہوں گا جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔