زبور 116:1-5 اردو جیو ورژن (UGV)

1. مَیں رب سے محبت رکھتا ہوں، کیونکہ اُس نے میری آواز اور میری التجا سنی ہے۔

2. اُس نے اپنا کان میری طرف جھکایا ہے، اِس لئے مَیں عمر بھر اُسے پکاروں گا۔

3. موت نے مجھے اپنی زنجیروں میں جکڑ لیا، اور پاتال کی پریشانیاں مجھ پر غالب آئیں۔ مَیں مصیبت اور دُکھ میں پھنس گیا۔

4. تب مَیں نے رب کا نام پکارا، ”اے رب، مہربانی کر کے مجھے بچا!“

5. رب مہربان اور راست ہے، ہمارا خدا رحیم ہے۔

زبور 116