زبور 113:3-8 اردو جیو ورژن (UGV)

3. طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔

4. رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔

5. کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے

6. اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟

7. پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔

8. وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔

زبور 113