11. کوئی نہیں جو سمجھ دار ہے،کوئی نہیں جو اللہ کا طالب ہے۔
12. افسوس، سب صحیح راہ سے بھٹک گئے،سب کے سب بگڑ گئے ہیں۔کوئی نہیں جو بھلائی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔
13. اُن کا گلا کھلی قبر ہے،اُن کی زبان فریب دیتی ہے۔اُن کے ہونٹوں میں سانپ کا زہر ہے۔
14. اُن کا منہ لعنت اور کڑواہٹ سے بھرا ہے۔