دانی ایل 4:1-4 اردو جیو ورژن (UGV)

1. نبوکدنضر دنیا کی تمام قوموں، اُمّتوں اور زبانوں کے افراد کو ذیل کا پیغام بھیجتا ہے،سب کی سلامتی ہو!

2. مَیں نے سب کو اُن الٰہی نشانات اور معجزات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے لئے کئے ہیں۔

3. اُس کے نشان کتنے عظیم، اُس کے معجزات کتنے زبردست ہیں! اُس کی بادشاہی ابدی ہے، اُس کی سلطنت نسل در نسل قائم رہتی ہے۔

4. مَیں، نبوکدنضر خوشی اور سکون سے اپنے محل میں رہتا تھا۔

دانی ایل 4