حجی 2:8-10 اردو جیو ورژن (UGV)

8. رب الافواج فرماتا ہے کہ چاندی میری ہے اور سونا میرا ہے۔

9. نیا گھر پرانے گھر سے کہیں زیادہ شاندار ہو گا، اور مَیں اِس جگہ کو سلامتی عطا کروں گا۔‘ یہ رب الافواج کا فرمان ہے۔“

10. دارا بادشاہ کی حکومت کے دوسرے سال میں حجی پر رب کا ایک اَور کلام نازل ہوا۔ نویں مہینے کا 24واں دن تھا۔

حجی 2