اِفسیوں 3:11-16 اردو جیو ورژن (UGV)

11. یہی اُس کا ازلی منصوبہ تھا جو اُس نے ہمارے خداوند مسیح عیسیٰ کے وسیلے سے تکمیل تک پہنچایا۔

12. اُس میں اور اُس پر ایمان رکھ کر ہم پوری آزادی اور اعتماد کے ساتھ اللہ کے حضور آ سکتے ہیں۔

13. اِس لئے میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری مصیبتیں دیکھ کر بےدل نہ ہو جائیں۔ یہ مَیں آپ کی خاطر برداشت کر رہا ہوں، اور یہ آپ کی عزت کا باعث ہیں۔

14. اِس وجہ سے مَیں باپ کے حضور اپنے گھٹنے ٹیکتا ہوں،

15. اُس باپ کے سامنے جس سے آسمان و زمین کا ہر خاندان نامزد ہے۔

16. میری دعا ہے کہ وہ اپنے جلال کی دولت کے موافق یہ بخشے کہ آپ اُس کے روح کے وسیلے سے باطنی طور پر زبردست تقویت پائیں،

اِفسیوں 3