اَمثال 3:5-9 اردو جیو ورژن (UGV)

5. پورے دل سے رب پر بھروسا رکھ، اور اپنی عقل پر تکیہ نہ کر۔

6. جہاں بھی تُو چلے صرف اُسی کو جان لے، پھر وہ خود تیری راہوں کو ہموار کرے گا۔

7. اپنے آپ کو دانش مند مت سمجھنا بلکہ رب کا خوف مان کر بُرائی سے دُور رہ۔

8. اِس سے تیرا بدن صحت پائے گا اور تیری ہڈیاں تر و تازہ ہو جائیں گی۔

9. اپنی ملکیت اور اپنی تمام پیداوار کے پہلے پھل سے رب کا احترام کر،

اَمثال 3