اَمثال 15:28-31 اردو جیو ورژن (UGV)

28. راست باز کا دل سوچ سمجھ کر جواب دیتا ہے، لیکن بےدین کا منہ زور سے اُبلنے والا چشمہ ہے جس سے بُری باتیں نکلتی رہتی ہیں۔

29. رب بےدینوں سے دُور رہتا، لیکن راست باز کی دعا سنتا ہے۔

30. چمکتی آنکھیں دل کو خوشی دلاتی ہیں، اچھی خبر پورے جسم کو تر و تازہ کر دیتی ہے۔

31. جو زندگی بخش نصیحت پر دھیان دے وہ دانش مندوں کے درمیان ہی سکونت کرے گا۔

اَمثال 15