18. اُن دنوں میںمَیں اپنے روح کو اپنے خادموں اور خادماؤں پر بھی اُنڈیل دوں گا،اور وہ نبوّت کریں گے۔
19. مَیں اوپر آسمان پر معجزے دکھاؤں گااور نیچے زمین پر الٰہی نشان ظاہر کروں گا،خون، آگ اور دھوئیں کے بادل۔
20. سورج تاریک ہو جائے گا،چاند کا رنگ خون سا ہو جائے گا،اور پھر رب کا عظیم اور جلالی دن آئے گا۔
21. اُس وقت جو بھی رب کا نام لے گانجات پائے گا۔‘