استثنا 8:11-14 اردو جیو ورژن (UGV)

11. خبردار، رب اپنے خدا کو نہ بھول اور اُس کے اُن احکام پر عمل کرنے سے گریز نہ کر جو مَیں آج تجھے دے رہا ہوں۔

12. کیونکہ جب تُو کثرت کا کھانا کھا کر سیر ہو جائے گا، تُو شاندار گھر بنا کر اُن میں رہے گا

13. اور تیرے ریوڑ، سونے چاندی اور باقی تمام مال میں اضافہ ہو گا

14. تو کہیں تُو مغرور ہو کر رب اپنے خدا کو بھول نہ جائے جو تجھے مصر کی غلامی سے نکال لایا۔

استثنا 8