استثنا 27:17-26 اردو جیو ورژن (UGV)

17. ’اُس پر لعنت جو اپنے پڑوسی کی زمین کی حدود آگے پیچھے کرے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

18. ’اُس پر لعنت جو کسی اندھے کی راہنمائی کر کے اُسے غلط راستے پر لے جائے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

19. ’اُس پر لعنت جو پردیسیوں، یتیموں یا بیواؤں کے حقوق قائم نہ رکھے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

20. ’اُس پر لعنت جو اپنے باپ کی بیوی سے ہم بستر ہو جائے، کیونکہ وہ اپنے باپ کی بےحرمتی کرتا ہے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

21. ’اُس پر لعنت جو جانور سے جنسی تعلق رکھے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

22. ’اُس پر لعنت جو اپنی سگی بہن، اپنے باپ کی بیٹی یا اپنی ماں کی بیٹی سے ہم بستر ہو جائے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

23. ’اُس پر لعنت جو اپنی ساس سے ہم بستر ہو جائے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

24. ’اُس پر لعنت جو چپکے سے اپنے ہم وطن کو قتل کر دے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

25. ’اُس پر لعنت جو پیسے لے کر کسی بےقصور شخص کو قتل کرے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

26. ’اُس پر لعنت جو اِس شریعت کی باتیں قائم نہ رکھے، نہ اِن پر عمل کرے۔‘سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

استثنا 27