وہاں پہنچ کر اُن پیسوں سے جو جی چاہے خریدنا، خواہ گائےبَیل، بھیڑبکری، مَے یا مَے جیسی کوئی اَور چیز کیوں نہ ہو۔ پھر اپنے گھرانے کے ساتھ مل کر رب اپنے خدا کے حضور یہ چیزیں کھانا اور خوشی منانا۔