12. لیکن ذیل کے پرندے کھانا منع ہے: عقاب، دڑھیَل گِدھ، کالا گِدھ،
13. لال چیل، کالی چیل، ہر قسم کا گِدھ،
14. ہر قسم کا کوّا،
15. عقابی اُلّو، چھوٹے کان والا اُلّو، بڑے کان والا اُلّو، ہر قسم کا باز،
16. چھوٹا اُلّو، چنگھاڑنے والا اُلّو، سفید اُلّو،
17. دشتی اُلّو، مصری گِدھ، قوق،
18. لق لق، ہر قسم کا بُوتیمار، ہُد ہُد اور چمگادڑ۔
19. تمام پَر رکھنے والے کیڑے تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ اُنہیں کھانا منع ہے۔
20. لیکن تم ہر پاک پرندہ کھا سکتے ہو۔
21. جو جانور خود بہ خود مر جائے اُسے نہ کھانا۔ تُو اُسے اپنی آبادی میں رہنے والے کسی پردیسی کو دے یا کسی اجنبی کو بیچ سکتا ہے اور وہ اُسے کھا سکتا ہے۔ لیکن تُو اُسے مت کھانا، کیونکہ تُو رب اپنے خدا کے لئے مخصوص و مُقدّس قوم ہے۔بکری کے بچے کو اُس کی ماں کے دودھ میں پکانا منع ہے۔