2. ”اسرائیلیوں کو بتا کہ جب کسی عورت کے لڑکا پیدا ہو تو وہ ماہواری کے ایام کی طرح سات دن تک ناپاک رہے گی۔
3. آٹھویں دن لڑکے کا ختنہ کروانا ہے۔
4. پھر ماں مزید 33 دن انتظار کرے۔ اِس کے بعد اُس کی وہ ناپاکی دُور ہو جائے گی جو خون بہنے سے پیدا ہوئی ہے۔ اِس دوران وہ کوئی مخصوص اور مُقدّس چیز نہ چھوئے، نہ مقدِس کے پاس جائے۔
5. اگر اُس کے لڑکی پیدا ہو جائے تو وہ ماہواری کے ایام کی طرح ناپاک ہے۔ یہ ناپاکی 14 دن تک رہے گی۔ پھر وہ مزید 66 دن انتظار کرے۔ اِس کے بعد اُس کی وہ ناپاکی دُور ہو جائے گی جو خون بہنے سے پیدا ہوئی ہے۔