احبار 1:7-11 اردو جیو ورژن (UGV)

7. امام قربان گاہ پر آگ لگا کر اُس پر ترتیب سے لکڑیاں چنیں۔

8. اُس پر وہ جانور کے ٹکڑے سر اور چربی سمیت رکھیں۔

9. لازم ہے کہ قربانی پیش کرنے والا پہلے جانور کی انتڑیاں اور پنڈلیاں دھوئے، پھر امام پورے جانور کو قربان گاہ پر جلا دے۔ اِس جلنے والی قربانی کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

10. اگر بھسم ہونے والی قربانی بھیڑبکریوں میں سے چنی جائے تو وہ بےعیب نر ہو۔

11. پیش کرنے والا اُسے رب کے سامنے قربان گاہ کی شمالی سمت میں ذبح کرے۔ پھر ہارون کے بیٹے جو امام ہیں اُس کا خون قربان گاہ کے چار پہلوؤں پر چھڑکیں۔

احبار 1