7. اور راست باز لُوط کو جو بے دِینوں کے ناپاک چال چلن سے دِق تھا رِہائی بخشی۔
8. (چُنانچہ وہ راست باز اُن میں رہ کر اور اُن کے بے شرع کاموں کو دیکھ دیکھ کر اور سُن سُن کر گویا ہر روز اپنے سچّے دِل کو شکنجہ میں کھینچتا تھا)۔
9. تو خُداوند دِین داروں کو آزمایش سے نِکال لینا اور بدکاروں کو عدالت کے دِن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے۔
10. خصُوصاً اُن کوجو ناپاک خواہِشوں سے جِسم کی پَیروی کرتے ہیں اور حُکومت کو ناچِیز جانتے ہیں ۔وہ گُستاخ اور خُود رای ہیں اور عِزّ ت داروں پر لَعن طَعن کرنے سے نہیں ڈرتے۔