۲-پطرس 2:5-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور نہ پہلی دُنیا کو چھوڑا بلکہ بے دِین دُنیا پر طُوفان بھیج کر راست بازی کے مُنادی کرنے والے نُوح کو مع اَور سات آدمِیوں کے بچا لِیا۔

6. اور سدُو م اور عمُورہ کے شہروں کو خاکِ سِیاہ کر دِیا اور اُنہیں ہلاکت کی سزا دی اور آیندہ زمانہ کے بے دینوں کے لِئے جایِ عِبرت بنا دِیا۔

7. اور راست باز لُوط کو جو بے دِینوں کے ناپاک چال چلن سے دِق تھا رِہائی بخشی۔

8. (چُنانچہ وہ راست باز اُن میں رہ کر اور اُن کے بے شرع کاموں کو دیکھ دیکھ کر اور سُن سُن کر گویا ہر روز اپنے سچّے دِل کو شکنجہ میں کھینچتا تھا)۔

9. تو خُداوند دِین داروں کو آزمایش سے نِکال لینا اور بدکاروں کو عدالت کے دِن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے۔

10. خصُوصاً اُن کوجو ناپاک خواہِشوں سے جِسم کی پَیروی کرتے ہیں اور حُکومت کو ناچِیز جانتے ہیں ۔وہ گُستاخ اور خُود رای ہیں اور عِزّ ت داروں پر لَعن طَعن کرنے سے نہیں ڈرتے۔

11. باوُجُودیکہ فرِشتے جو طاقت اور قُدرت میں اُن سے بڑے ہیں خُداوند کے سامنے اُن پر لَعن طَعن کے ساتھ نالِش نہیں کرتے۔

12. لیکن یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانِند ہیں جو پکڑے جانے اور ہلاک ہونے کے لِئے حَیوانِ مُطلِق پَیدا ہُوئے ہیں ۔ جِن باتوں سے ناواقِف ہیں اُن کے بارے میں اَوروں پر لَعن طَعن کرتے ہیں ۔ اپنی خرابی میں خُود خراب کِئے جائیں گے۔

13. دُوسروں کے بُرا کرنے کے بدلے اِن ہی کا بُرا ہو گا ۔ اِن کو دِن دِہاڑے عیّاشی کرنے میں مزا آتا ہے ۔ یہ داغ اور عَیب ہیں ۔ جب تُمہارے ساتھ کھاتے پِیتے ہیں تو اپنی طرف سے مُحبّت کی ضِیافت کر کے عَیش و عِشرت کرتے ہیں۔

14. اُن کی آنکھیں جِن میں زِناکار عَورتیں بسی ہُوئی ہیں گُناہ سے رُک نہیں سکتِیں وہ بے قِیام دِلوں کو پھنساتے ہیں ۔ اُن کا دِل لالچ کا مشّاق ہے ۔ وہ لَعنت کی اَولاد ہیں۔

15. وہ سِیدھی راہ چھوڑ کر گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعُور کے بیٹے بِلعا م کی راہ پر ہو لِئے ہیں جِس نے ناراستی کی مزدُوری کو عزِیز جانا۔

16. مگر اپنے قصُور پر یہ ملامت اُٹھائی کہ ایک بے زُبان گدھی نے آدمی کی طرح بول کر اُس نبی کو دِیوانگی سے باز رکھّا۔

17. وہ اندھے کُنویں ہیں اور اَیسے کُہر جِسے آندھی اُڑاتی ہے ۔ اُن کے لِئے بے حدّ تارِیکی دھری ہے۔

۲-پطرس 2