۲-سموئیل 22:26-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

26. رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گااور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔

27. نیکوکار کے ساتھ نیک ہوگااور کَج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔

28. مُصِیبت زدہ لوگوں کو تُو بچائے گا۔پر تیری آنکھیں مغرُوروں پر لگی ہیں تاکہ تُو اُنہیں نِیچاکرے۔

29. کیونکہ اَے خُداوند! تُو میرا چراغ ہےاور خُداوند میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔

30. کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوںاور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔

۲-سموئیل 22