۲-سموئیل 22:13-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اُس جھلک سے جو اُس کے آگے آگے تھیآگ کے کوئلے سُلگ گئے ۔

14. خُداوند آسمان سے گرجااور حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔

15. اُس نے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔اور بِجلی سے اُن کو شِکست دی ۔

16. تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔اُسکے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے۔سمُندر کی تھاہ دِکھائی دینے لگیاور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔

17. اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیااور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچ کر باہر نِکالا۔

18. اُس نے میرے زورآور دُشمن اور میرے عداوترکھنے والوں سےمُجھے چُھڑا لِیا کیونکہ وہ میرے لِئے نِہایت زبردستتھے۔

19. وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آپڑےپر خُداوند میرا سہارا تھا ۔

20. وہ مُجھے کُشادہ جگہ میں نِکال بھی لایا۔اُس نے مُجھے چُھڑایا ۔ اِس لِئے کہ وہ مُجھ سے خُوش تھا۔

21. خُداوند نے میری راستی کے مُوافِق مُجھے جزا دیاور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق مُجھے بدلہ دِیا۔

22. کیونکہ مَیں خُداوند کی راہوں پر چلتا رہااور شرارت سے اپنے خُدا سے الگ نہ ہُؤا

23. کیونکہ اُس کے سارے فَیصلے میرے سامنے تھےاور مَیں اُس کے آئِین سے برگشتہ نہ ہُؤا۔

24. مَیں اُس کے حضُور کامِل بھی رہااور اپنی بدکاری سے باز رہا۔

25. اِسی لِئے خُداوند نے مُجھے میری راستی کے مُوافِقبلکہ میری اُس پاکِیزگی کے مُطابِق جو اُس کی نظر کےسامنے تھی بدلہ دِیا۔

۲-سموئیل 22